نوعمر لڑکیوں کے لیے میک اپ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، جاننے کے لیے کلک کریں

05:11 PM, 28 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ نوعمر لڑکیوں کے میک اپ کرنے سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنا برکلے کی خاتون سائنسدان کے مطابق خواتین ہی میک اپ اور دیگر اشیا کا سب سے زیادہ استعمال کرتی ہیں جبکہ نوعمر لڑکیوںکی جانب سے میک اپ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ وہ بلوغت سے گزررہی ہوتی ہیں اور ان کا تولیدی نظام بن رہا ہوتا ہے جو آگے چل کر کئی مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔

مطالعے کے مطابق اگر صرف تین دن کے لیے ہی میک اپ سے دور رہا جائے تو اس سے مضر کیمیکل کی تعداد کم کی جاسکتی ہے کیونکہ خوشبوؤں، بالوں کی افزائش، صابن، اسپرے اور سن اسکرین مضرِ صحت کیمیکل سے بھرے ہوتے ہیں تاہم خواتین ایسے میک اپ کا انتخاب کریں جس میں کم سے کم کیمیکل ہوں اور میک اپ کا استعمال وقفے وقفے سے کریں تاکہ کیمیکل جسم میں جمع نہ ہونے پائیں ۔

مزیدخبریں