پنجاب حکومت چیف سیکرٹری اور آئی جی پر مہربان، تنخواہوں میں اضافہ

پنجاب حکومت چیف سیکرٹری اور آئی جی پر مہربان، تنخواہوں میں اضافہ

لاہور: پنجاب حکومت نے اپنے ان دو اعلیٰ افسران کو سپیریئر قرار دیتے ہوئے لاکھوں روپے کے الائونس کا ایک ہی جھٹکے میں اضافہ کر دیا۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کو 3 لاکھ 75 ہزار اور چیف سیکرٹری کو 4 لاکھ روپے کے سپیریئر الاونس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا اطلاق 26 جنوری 2017 سے ہو گا۔ اس کے علاوہ دونوں افسران اپنی دیگر مراعات اور تنخواہ گریڈ کے حساب سے پہلے ہی وصول کر رہے ہیں۔