سیالکوٹ :سیالکوٹ میں دھوکے سے شادی کرنے والے گروہ کا انکشاف گروہ کے رکن لڑکیوں کے ساتھ شادی کر کے قابل اعتراض ویڈیوز بناتے تھے ، اور پھر ، ان کے خاندانوں کو بلیک میل کرتے تھے۔،ملزموں کےخلاف دو مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایک متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گروہ میں تین مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ایک ملزم خود کو ایک اعلیٰ عہدیدار کا بھانجا ظاہر کرتا ہے۔