کمالیہ: کمالیہ کی رہائشی متاثرہ ارم لیاقت نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 6 ماہ قبل اس کا آپریشن ہوا اور دوران آپریشن ڈاکٹر نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرجری کا سامان پیٹ میں ہی بھول گیا جس کی وجہ سے آئے روز پیٹ میں درد رہنا معمول بن گیا اور جب دوبارہ ڈاکٹر شوکت سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ ٹی بی کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور پیٹ میں پیپ پڑ گئی ہے۔
لہٰذا دوبارہ آپریشن کرنا ہو گا اور ساتھ ٹی بی کی دوائی بھی کھلانا ہو گی لیکن دوبارہ آپریشن کرنے کے باوجود پیٹ کا درد ختم نہ ہوا تو سابق ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت نے مریضہ کو فیصل آباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا لیکن وہاں مریضہ کو داخل نہیں کیا گیا۔
ساہیوال کے ڈاکٹر عمر نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کر کے بتایا ہے کہ پیٹ سے سرجری کا سامان نکالنے کے ڈیڑھ لاکھ روپے کا خرچ آئے گا اور اس دوران مریضہ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے جس پر ارم کے خاوند لیاقت نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈاکٹر شوکت کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے لیکن تاحال ڈاکٹر شوکت کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی۔