”ہندوستانیوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستانی اتنے ماڈرن ہیں“

”ہندوستانیوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستانی اتنے ماڈرن ہیں“

ممبئی :پاکستان کے بارے میں بھارتی عوام کے جذبات یوں تو کسی بھی طرح اچھے نہیں رہے لیکن آرٹ اور کلچرل میدان میں بھی پاکستانیوں کو کافی دقیانوسی گردانا جاتا رہا ہے ۔

لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔پاکستانی فیشن ڈئزانئرز نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ انڈیا میں بھی اپنی خوب پہچان بنا لی ہے۔اب بھارتی عوام ہندوستانی ڈئزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کی بجائے پاکستانی تیار کردہ ملبوسات کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
بھارتی بزنس وومن منی بندرا کا کہنا ہے کہ ”میں چاہتی ہوں کہ بھارتی خواتین پاکستانی تیار کردہ ملبوسات پہنیں کیونکہ یہ پہننے میں بہت آرام دہ اور دکھنے میں ورسٹائل اور جدیدہیں۔“

بھارتی خاتون اس وقت پاکستانی پہناووں سے بہت متاثر ہوئیں جب انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان فیشن ویک میں شرکت کی۔بندرا نے پاکستانی ملبوسات کو ہندوستان میں متعارف کروایا اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے اکثر کسٹمرز سے سننے کو ملتا ہے کہ ”میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان میں اتنے ماڈرن اور اچھے کپڑے پہنے جاتے ہیں“


دوسری جانب بھارتی ڈئزائنرز کی دال کچھ گلتی نظر نہیں آتی اور بھارتی ڈئزائنرز اس دوڑ میں کافی پیچھے نظر آتے ہیں۔

پاکستان میں ڈئزائنرز کی بڑی تعداد موجود ہونے کی وجہ سے کافی ورائٹی اور جدت ملتی ہے اس کی بہترین مثال بھارتیاداکارہ کرینہ کپور کی پاکستانی ڈئزائنرز کے لیے لان شوٹس اور ماڈلنگ بھی ہے جبکہ انڈیا میں حالات اس سے بالکل مختلف ہیں۔