اسلام آباد: پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سے لاپتہ ہونے والے 4 بلاگرز اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے بلاگرز میں سے سلمان حیدر 6 جنوری کو اسلام آباد، احمد وقاص اور عاصم سعید 4 جنوری کو لاہور سے جبکہ احمد رضا نصیر 7 جنوری کو ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہوئے تھے۔ واضح رہے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر 7 جنوری کو اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی گاڑی کورنگ ٹاؤن کے قریب سے ملی تھی جبکہ تھانہ لوئی بھیر میں ان کے اغواء کی رپورٹ درج ہوئی تھی۔
سلیمان حیدر سمیت لاپتہ ہونے والے چاروں بلاگرز گھر پہنچ گئے
12:51 PM, 28 Jan, 2017