لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری میں جسٹس منصور علی شاہ کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹے لینے کی بجائے معاملات کو بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ کاروباری شخصیات کو معاملات عدالت میں لے جانے کی بجائے آپس میں بیٹھ کر حل کرنے چاہیے۔
سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے دروازے کاروباری شخصیات کے لیے کھلے ہیں۔ کاروباری شخصیات اکیڈمی میں آئیں انہیں ٹریننگز بھی کروائی جا سکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت 13 لاکھ اور لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ سے زاید کیسز زیر التوا ہیں۔ مقدمات کو نمٹانے کے لیے جدید طریقے اختیار کرنا ہوں گئیں۔