ملتان:ٹیچر نے ڈنڈے مار مار کر طالبہ کی کلائی کی ہڈی توڑ ڈالی

ملتان:ٹیچر نے ڈنڈے مار مار کر طالبہ کی کلائی کی ہڈی توڑ ڈالی

ملتان: ملتان کے نجی اسکول میں ریاضی کے استاد نے دو چھٹیاں کرنے کی وجہ سے حرا کو سزا دی۔ ساتھ ہی استاد کی جانب سے بچی کو دھمکیاں بھی دی گئی کہ اگر گھر جا کر کچھ بھی کرنے کی کوشش کی تو لڑکی کو بورڈ کے امتحانوں میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔ تاہم گزشتہ رات لڑکی کے گھر والوں نے تھانہ جلیل میں آباد میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے کاروائی کر کے استاد کو گرفتار کر لیا۔

آج سکول پرنسپل اور دیگر سٹاف نے لڑکی کے گھر پہنچ کر حرا اور اسکے گھر والوں سے معافی مانگی اور علاج کا خرچہ اٹھانے کی بھی یقین دہانی کروائی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے معاف کر دیا اور صلح کر کے واقعے کو رفع دفع کر دیا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ حرا کو کچھ بھی ہوا تو اس کا ذمہ دار سکول ہو گا۔