بالی ووڈ کے وہ ہیروز جو فلموں کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی جیل کھا چکے ہیں!

بالی ووڈ کے وہ ہیروز جو فلموں کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی جیل کھا چکے ہیں!

بالی ووڈ فلموں میں مار دھاڑ ،لڑائی ،ایکشن،ڈرامہ ،مار پیٹ ،عدالتی کارروائیاں اور جیل تو ہے ہی لیکن بالی ووڈ ہیروز کی زندگیاں بھی کسی فلم سے کم نہیں۔ایڈونچر کے شوقین تو سبھی ہوتے ہیں لیکن بالی ووڈ ہیروز کا ایڈونچر عام نہیں بلکہ عدالتی کیس اور جیل نظر آتا ہے۔یوں تو بہت سی قانونی لڑائیاں ہوتی رہتیں ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جنہوں نے کسی فلم کی طرح شہرت پائی۔
3۔سیف علی خان
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب کسی سے کم نہیں اور فلموں کے علاوہ اصل زندگی میں بھی کسی دوسرے ہیرو کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔سیف علی پر مقدمہ اس وقت درج ہوا جب شرما نامی ایک شخص نے دعوہ کیا کہ چھوٹے نواب نے ان کو ایک ریسٹورینٹ میں پیٹا ہے ۔موصوف کو اس کے خلاف جرمانہ تو ادا کرنا پڑا ہی ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی۔
2۔سنجے دت
منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت پانے والے یہ بھارتی اداکار سب سے لمبی جیل کاٹنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔سنجے دت کی زندگی کا یہ ایسا پہلو تھا جس میں ان کے کئی اپنوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا اور وہ دور ان کی زندگی کا کافی تاریک دور ثابت ہوا تھا۔سنجے پر یہ مقدمہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر ہوا تھا۔


1۔سلمان خان
اور سب سے زیادہ شہرت پانے والا مقدمہ کسی اور کا نہیں بلکہ ”سلو بھائی“ کا ہے ۔یوں لگتا ہے کہ سلمان خان کا یہ مقدمہ ان کے فلمی کرئیر کا کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔سلمان خان پر ہوے اس مقدمے میں یہ کہا گیا تھا کہ سلمان خان آدھی رات کو نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہے تھے جس کی وجہ سے سڑک پر پڑے ایک غریب انسان کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔جبکہ دوسری جانب سلو بھائی کا کہنا تھا کہ وہ خود گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ ان کا ڈرائیورگا ڑی چلا رہا تھا۔جناب کو جیل کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی بھرنا پڑا۔