پنجاب کے مخلتف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے مخلتف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

 لاہور: دھند اور تیز رفتاری سے جیتے جاگتے انسان موت کے منہ میں چلے گئے۔ چکوال، حاصل پور، کوٹ ادو اور دیگر شہروں میں ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی بس بلکسر انٹر چینج کے قریب گھی سے بھرے مزدا سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں 11 افراد زخمی جبکہ بس کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو ریسکیو جوانوں نے گاڑی کاٹ کر نکالا۔

حاصل پور میں چشتیاں روڈ پر بس کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان،زندگی کی بازی ہار گئے۔ رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ کوٹ ادو میں شدید دهند کے باعث حادثے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ روڈ پر بس اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔