پی سی بی نے مصباح الحق کو رخصتی کا پیغام بھجوا دیا

پی سی بی نے مصباح الحق کو رخصتی کا پیغام بھجوا دیا

 لاہور: میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ پی سی بی ان کو مستقبل کے پلان میں شامل نہیں سمجھتا اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنا ہے۔ یہ فیصلہ سینئر بیٹسمین پرہی چھوڑ دیا گیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب کرنا پسند کرتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق نے کوئی فیصلہ کر لیا تو ان کا تجربہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اظہر علی کو جانشین کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرنے کیلیے ایک میچ یا ٹور مزید دیا جا سکتا ہے۔

 مزید پڑھیں: مصباح الحق کو فارغ کرنے کا بہترین وقت ہے

سینئر بیٹسمین ابھی تک 9977 رنز بنا چکے اور 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلیے انھیں مزید 33 رنز درکار ہیں۔ واضح رہے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تذبذب کا شکار سینئر بیٹسمین نے پی ایس ایل کو اپنی فارم اور فٹنس کا پیمانہ قرار دیتے ہوئے ایونٹ کے بعد کوئی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔