ریاست تامل ناڈو میں بھارت سے علیحدگی کے حق میں نعرے

09:22 AM, 28 Jan, 2017

نئی دلی: بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اور اس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چنئی میں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ملک مخالف نعروں کی وجہ سے تھا جب کہ مظاہرین نے اسامہ بن لادن کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں بدنظمی کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سماجی عناصر اور تنظیمیں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین کو ریاست اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکسا رہی ہیں تاہم اگر پولیس نے زیادتی کی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست مخالف نعرے لگیں گے تو اسے دبانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی ضمن میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین کے ردعمل کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں