ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2,500 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2,500 روپے سستا

کراچی: فروری کے آخری کاروباری روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2,500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 500 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2,143 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 2,863 ڈالر ہو گئی۔

تاہم، فروری کے مہینے میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر 8,700 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7,468 روپے کا اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر بڑھی ہے۔