صارفین کے لیے خوشخبری ،اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

صارفین کے لیے خوشخبری ،اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6.15 روپے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے۔

اس کمی کے نتیجے میں 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 72 روپے سستا ہو کر 2924 روپے کا ہو گیا ہے۔

اوگرا نے اس فیصلے کو عوامی فائدے کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام پر مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور صارفین کو سستی ایل پی جی دستیاب ہو گی۔

مصنف کے بارے میں