جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ان ججز میں راجہ غضنفرعلی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویراحمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید اور اکبر گل خان شامل تھے۔

جوڈیشل کمیشن نے ان ججز میں سے چار ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی، جن میں غضنفر علی خان، طارق محمود باجوہ، عبہر گل خان، اور تنویر احمد شیخ شامل ہیں۔ ان ججز کو ایک سال کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا۔

کمیشن کے اجلاس میں آئینی بنچ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی، جس میں نئے ججز شامل کیے گئے، جن میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شکیل احمد کا نام شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں