لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ افغانستان کے لیے نہایت فیصلہ کن ہے، کیونکہ اگر افغانستان اس میں شکست کھاتا ہے تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
افغانستان نے اپنے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔ دوسری طرف، آسٹریلیا نے بھی اپنے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کو ہرا کر جیت حاصل کی تھی۔
افغانستان کے لیے یہ تیسرا گروپ میچ ہے، اور اس میں کامیابی کے بعد وہ سیمی فائنل میں پہنچے گا، جبکہ ناکامی کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا