پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے، شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے، شیڈول کا اعلان

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو 11 اپریل سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں 13 میچز کی میزبانی کی جائے گی، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہوں گے۔ اس ایڈیشن میں 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جب کہ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم اور ملتان کرکٹ سٹیڈیم ہر ایک 5، 5 میچز کی میزبانی کریں گے۔

ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جو ہفتے یا یوم مئی کے موقع پر کھیلے جائیں گے۔ کراچی کنگز 12 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کراچی میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

مصنف کے بارے میں