اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے  بیٹنگ کرتے ہوئے کولن منرو نے 82 ، ایلکس ہیلز 47، آغاسلمان 25، عماد وسیم صفر، شاداب خان 10  رنز بنا سکے۔کراچی کنگز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے حسن علی نے ایک، تبریز شمسی نے ایک ، محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا تھا۔کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز  پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔

مصنف کے بارے میں