کراچی کنگز  نے  اسلام آبادیونائیٹڈ کو  166 رنز کاٹارگٹ دے دیا

09:06 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے۔کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز  پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں۔ 
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 1 میں کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں، جس میں اس نے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے ہار کا مزہ چکھنا پڑا۔

مزیدخبریں