2017 میں نواز شریف نے شبانہ روز محنت سے بجلی کے اندھیرے ختم کیے، چاروں صوبوں کو موٹرویز سے منسلک کیا:شہباز شریف

 2017 میں نواز شریف نے شبانہ روز محنت سے بجلی کے اندھیرے ختم کیے، چاروں صوبوں کو موٹرویز سے منسلک کیا:شہباز شریف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارٹی کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ   2017 میں نواز شریف نے شبانہ روز محنت سے بجلی کے اندھیرے  ختم کیے۔ 2017 میں نواز شریف نے بتادیا تھا 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارٹی کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف  نے   پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ    2017 میں نواز شریف نے شبانہ روز محنت سے بجلی کے اندھیرے  ختم کیے۔ 2017 میں نواز شریف نے بتادیا تھا 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چاروں صوبوں کو موٹرویز سے منسلک کیا۔ آج اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل کا سفر آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں امن و مان قائم کیا، کراچی میں نواز شریف نے پانی کے منصوبے دیے۔ نواز شریف نے کراچی کا امن واپس کیا، لوگ جھولیاں اٹھا کر دعا دیتے ہیں۔
 اسلام آباد سے راجہ خرم نواز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے، بیرسٹر عقیل ملک آزاد حیثیت سے لڑے اور ن لیگ میں شامل ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار غیر مشروط طور پر ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں، ہماری قومی اسمبلی میں عددی قوت 104 ہوگئی ہے۔ن لیگی صدر نے کہا کہ الیکشن میں جیتنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، وسیم قادر ن لیگ میں شامل ہوئے۔
نواز شریف نے چاروں صوبوں کو موٹرویز سے منسلک کیا۔ آج اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل کا سفر آسان ہے۔ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں عوامی منصوبوں کی تختیاں گنی جائیں تو ایک ماہ لگ جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف موٹرویز کے بانی ہیں، انہوں نے شمالی علاقوں میں بھی موٹروے کے جال پچھائے، نواز شریف ملک میں سی پیک کے منصوبے لیکر آئے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صبر کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کیا۔  زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، صحت اور تندرستی اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جب نواز شریف بیمار ہوئے کس طرح انکے بارے میں کہا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے سلسلے میں زمین خریدنے کےلیے فنڈز نوازشریف نے جاری کیے۔ نواز شریف نے کراچی کو پینے کے پانی کےلیے کے تھری اور کے فور منصوبے دیے۔ 


شہباز شریف نے کہا کہ آپ پوچھیں گے کہ آپ نے 16 ماہ میں کیا کیا؟ تومیں کہوں گا ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، میں منتخب ہونے والے تمام ممبران کو ایک مرتبہ پھر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں