اسلام آباد :پی ٹی آئی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کےوقت پاکستان کےسیاسی استحکام کو مدنظررکھنے کی درخواست کی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےعالمی مالیاتی ادارے کو خط بھیج دیا ہے اور خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خط کی مزید تفصیلات عوامی سطح پر بتائی جائیں گی۔ آئی ایم ایف نےخط کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کا جواب نہیں دیا۔