ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق سپیکر نامزد

 ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق سپیکر نامزد

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔پارلیمانی پارٹی نے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کا نام پیش کردیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کے نام کی توثیق کردی۔

 پارلیمانی پارٹی نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر قرار داد بھی منظور کرلی، پارلیمانی پارٹی میں دو قراردادیں منظوری کے لئے پیش کی گئی تھیں۔پارلیمانی پارٹی نے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کو ڈائس بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نے شہبازشریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق صادق کو سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا اعلان کر دیا۔

مصنف کے بارے میں