" ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنک بائیک پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے"،پنجاب اسمبلی میں پہلی قرارداد جمع 

05:47 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پہلی قرارداد جمع کرادی گئی ۔ یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی۔


اس  قرار داد  میں مطالبہ کیا گیا ہے  کہ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنک بائیک پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے۔ پنجاب میں اس سے قبل مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی خواتین کو پنک بائیک تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا۔

قرارداد کے متن میں مزید کہاگیاکہ  آج بھی سینکڑوں خواتین اور  لڑکیاں سڑکوں پر وہی پنک بائیک چلاتی نظر آتی ہیں۔  ملازمت پیشہ خواتین کے لیے سستی موٹر سائیکل سکیم قابل ستائش پروجیکٹ ہے۔

مزیدخبریں