لاہور:پنجاب حکومت مستحقین کے گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج فراہم کرے گی۔ ڈور سٹیپ رمضان پیکیج میں 10 کلو آٹا، 2 کلو چینی، بیسن، گھی اور چاول شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا پر مستحقین سے رابطہ کیا جائے گا۔ فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق پولیو اور ریونیو ٹیمیں کریں گی۔ کمشنر لاہور اشیاء کی قیمت، کوالٹی، وزن اور فراہمی کا جائزہ لیں گے۔