چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

04:42 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک
چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

اسلام آباد: چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں، پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ سال رول اوور پر لیے قرض پر سود کی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے۔پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔

مزیدخبریں