بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

04:21 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ الیکشن کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔   بلوچستان اسمبلی  میں 57 منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

 رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے اراکین سے حلف لیا۔اجلاس میں الیکشن کے دوران دھماکوں میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے موقع پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

 اس سے قبل آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے 116 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا تھا۔

مزیدخبریں