امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: قتل کروانے کی 5کروڑ کی ڈیل ایک ماہ قبل ہوئی، ملزم احسن شاہ کا بیان سامنے آگیا

04:09 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس:  قتل کروانے کی  5کروڑ  کی ڈیل ایک ماہ قبل ہوئی، ملزم احسن شاہ کا بیان سامنے آگیا

لاہور : امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کو مبینہ طور پر قتل کروانے کی احسن شاہ نے 5کروڑ کی ڈیل کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن شاہ نے اپنے  بیان میں کہا کہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی پلاننگ ایک ماہ قبل ہوئی ، بادامی باغ کے رہائشی بزگ ملک سہیل نے احسن شاہ کی خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سے ملاقات کروائی ، امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی احسن شاہ نے 5کروڑ میں ریکی کروانے کی ڈیل کی پچاس لاکھ ایڈوانس وصول کیا۔

 پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے احسن شاہ ، ملک سہیل کو بادامی باغ اور علی پٹھان کو مانسہرہ سے حراست میں لیا. احسن شاہ نے اپنے  بیان میں مزید کہا کہ  یہ شادی کا کارڈ نہیں موت کا پروانہ ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کے چھاپے جاری  ہیں۔ْ


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  امیر بالاج ٹیپو کیس میں تحقیقاتی ٹیموں نے مزید دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مبینہ طورپر اعلیٰ پولیس افسران و اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں