ن لیگ کی  پارلیمانی پارٹی  کا اجلاس کچھ  دیر بعد شروع ہو گا،  قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی

03:38 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ن لیگ کی  پارلیمانی پارٹی  کا اجلاس کچھ  دیر بعد شروع ہو گا۔ اس اجلاس میں   قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس  میں شرکت کے لیے   ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے شروع  ہو گئے ہیں۔قائد ن لیگ نوازشریف    پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم ، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی  کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پارلیمانی اتحادی جماعتوں  کا مشترکہ اجلاس بھی ہوگا۔ن لیگ اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دے گی

مزیدخبریں