پاکستانی فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ایوارڈ  جیت لیا

03:07 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :پاکستانی فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ایوارڈ  جیت لیا۔  اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔ فلم کے ہدایت کار رافع راشدی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا  کہ ’جامن کا درخت‘ نے ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ جیت لیا ہے، انہوں نے ساتھ ہی فلم کی کاسٹ کو بھی مبارک باد دی۔
جامن کا درخت’ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عدنان صدیقی کو منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔ ٹریلر میں انہیں شوبز اور فیشن انڈسٹری کا حصہ بننے والی خواتین کے ساتھ غیر مناسب سلوک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختصر ٹریلر میں عدنان صدیقی کے کردار کریم کو ایک طرف میڈیا انڈسٹری کے نامور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف اسے خواتین کا استحصال کرتے دکھایا گیا ہے۔
’جامن کا درخت‘ کا کہانی بی گل نے لکھی ہے اور فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اسے ہدایت کار رافع راشدی کی پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں۔

مزیدخبریں