اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی فیصلے کرنے سے روک دیا گیا

 اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی فیصلے کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کے پی کے لئے نامزد نہیں کیا گیا تھا۔اسد قیصر اپنے بھائی کے لیے عمران خان سے منظوری لائے تھے۔

 پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا ۔

سنی اتحاد نے اسپیکر خیبر پختونخواہ  اسمبلی کے لیے بابر سلیم سواتی کو نامزد کردیا ہے۔عمر ایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

  بابر سلیم کی تعیناتی کا فیصلہ عمر ایوب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں کیا گیا۔