بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی  توشہ خانہ  کیس میں حفاظتی ضمانت کی  درخواست خارج

02:43 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی  توشہ خانہ  کیس میں حفاظتی ضمانت کی  درخواست پر غیر موثر ہونے پر نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نےتحریک انصاف کے بانی چئیرمین کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کی.

درخواست میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ نیب نے توشہ خانہ کے الزام میں نوٹس جاری کیے ہیں اور خدشہ ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرلیا جائے گا.

 درخواست پر ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگایا تھا لیکن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سزا ہونی کی وجہ سےحفاظتی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے کی درخواست نمٹا دی.

واضح رہے کہ  یہ درخواست 22 جون 2023 میں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی.

مزیدخبریں