خاتون جج کو دھمکی کیس: بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان طلب

01:32 PM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت سول جج مرید عباس خان نے کی۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کو پیش کریں۔

گزشتہ سماعت پر وکلاء نے بانیٔ پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔

مزیدخبریں