لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 کےریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنا پر خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ این اے 128 کے ریٹرنگ آفیسر کامران بخاری نے یقین دہانی کروائی تھی کہ فارم 48 کی تیاری سے قبل امیدوار سلمان اکرم راجہ کو نوٹس جاری کر کے بلایا جائے گا،مگر ریٹرننگ افسر کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا،لہذا عدالت ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ ریٹرنگ افسر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنا پر خارج کر دی۔