عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں بری

عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں بری

اسلام آباد:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، پارٹی رہنما فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر رہنماؤں کو  اس مقدمے سےبری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

دوران سماعت وکلا آمنہ علی، سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت پیش ہوئے۔ملزمان پر 26 مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں بریت کے لیے ملزمان کی جانب سے 249-A کے تحت علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی اور یہ کہ مقدمے کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز،علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان اسدعمر، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں لہذا اپنے مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں