الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کالاٹ کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

10:46 AM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن وکیل حامد خان، سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر،   پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی، مسلم لیگ (ن) کے وکیل و سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، فروغ نسیم، فاروق ایچ نائیک اور کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن پہنچے، سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کنول شوزب بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں۔

بیرسٹر علی ظفر کادلائل میں کہناتھا کہ الیکشن کمیشن  نے ایک روز قبل تمام پارٹیوں کو نوٹس کرنے کافیصلہ کیا، شام کو حکم نامہ جاری ہوتو سیاسی جماعتیں کیسے تیاری کرکے آسکتی ہیں۔

مزیدخبریں