سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخاب کےلئے اسد قیصر کی امیدوں پر پانی پھر گیا،سنی اتحاد کونسل کا امیدواروں میں رد وبدل کا فیصلہ

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخاب کےلئے اسد قیصر کی امیدوں پر پانی پھر گیا،سنی اتحاد کونسل کا امیدواروں میں رد وبدل کا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145اراکین میں سے 115 آج حلف اٹھائیں گے۔


الیکشن کمیشن نے اب تک 110 جنرل اور 5 خواتین نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے، خواتین کی21 ، 4اقلیتی اور3 جنرل نشستوں کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔


باجوڑ اور کوہاٹ میں امیدوار کے انتقال کے باعث 2 حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے تھے۔

سپیکر مشتاق غنی نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے، منتخب ممبران رجسٹرر میں حاضری بھی لگائیں گے۔

نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کےلئے آج کاغذات جمع کرائے جائینگے،سپیکراور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی آج رات 11بجے تک واپس لئے جاسکیں گے۔

دوسری جانب سپیکر مشتاق غنی نے نئے سپیکر کے انتخاب کےلئے اسد قیصر کی امیدوں پر پانی پھیردیا , سنی اتحاد کونسل نےخیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے سپیکر کیلئے امیدواروں میں رد وبدل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  10 دن قبل اسد قیصر نے لابنگ کرکے اپنے بھائی عاقب اللہ کو سپیکر کے عہدے کےلئے نامزد کرایاتھا۔


 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کےلئے سنی اتحاد کونسل کے نئے امیدوار بابر سلیم سواتی ہونگے، سپیکر مشتاق غنی نے لابنگ کرتے ہوئے عاقب اللہ کانام سپیکر کے عہدے سے نکال دیا۔

 
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کےلئے چترال سے منتخب خاتون ممبر ثریا بی بی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں