بلوچستان اور کے پی اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے

09:43 AM, 28 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

دونوں اسمبلیوں کے لیے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

کے پی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر مشتاق غنی نومنتخب اراکین سے حلف لینگے جبکہ اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہوگا۔


پشاور میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آج کے پی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر بلوچستان اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج سہہ پہر تین بجے منعقد ہورہا ہے۔ اراکین کے حلف کے بعد اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کے لیے انجنیئر زمرک اچکزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔گورنر بلوچستان نے سپیکر میر جان محمد جمالی کی کوئٹہ میں عدم کی وجہ سے اسمبلی کے سینیئر رکن کو اجلاس کی صدارت کے لیے نامزد کیا ہے۔

اسمبلی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سپیکر جان محمد جمالی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کوئٹہ میں نہیں ہیں، انجنئیر زمرک کی عدم موجودگی کی صورت میں سابق سپیکر راحیلہ درانی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

مزیدخبریں