مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت آج ہو گی

11:58 PM, 28 Feb, 2023

اسلام آباد: عدالت عالیہ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج ہو گی۔ 


 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجربینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ 


ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے متفرق درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہیں۔


درخواستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پرحلف نہ لینے کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط اور قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈی جی نادرا کو لکھا خط بھی منسلک کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں