اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آج کسی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے۔
ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کے بینچ کے دیگر ججز بھی دن 11 بجے تک کوئی کیس نہیں سنیں گے۔
روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ ساڑھے 11 بجے کے بعد کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال مندوخیل بھی ساڑھے 11 بجے کے بعد کیسز کی سماعت کریں گے۔
اس کے علاوہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی آج کسی کیس کی سماعت نہیں کریں گے جبکہ جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں بینچ کمرہ نمبر 1 میں سماعت کرے گا۔