اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءرانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامے پر ایکشن ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے ہمراہ جوڈیشل کمیشن میں آ کر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300، 400 ورکر نما غنڈوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ایسی حرکت توہین عدالت ہے، یہ سب لاڈ پیار کی وجہ سے ہوا ہے، عدالتیں اس فتنے کو سپیشل ٹریٹمنٹ دے رہی ہیں، رات 10، 10 بجے تک عمران کی پیشی کا انتظار ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عدالت عالیہ اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ڈنڈا بردار کارکن نے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے بھی روکا۔
وزیر داخلہ کا جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
08:51 PM, 28 Feb, 2023