اسلام آباد (سردار شیراز خان) کشتی ڈوبنے کے ایک اور حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی میتوں کو پاکستان پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 26 فروری 2023ءکو کشتی کا ایک اور حادثہ پیش آیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں چار پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ، طرابلس میتوں کو پاکستان پہنچانے کے عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔