امریکی ڈالر 261.50 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر 261.50 روپے کا ہو گیا

کراچی: ملک بھر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جو انٹربینک میں 261 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 33 پیسے کمی سے 259.59 روپے کی سطح پر آ گئی تھی تاہم وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور کاروباری دن کے اختتام پر یہ 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ 
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 267 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں