وزیراعظم کی رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

07:05 PM, 28 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال موسم گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحور و افطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ 
وزیراعظم نے تھر مٹیاری 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے عمل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام مقررہ مدت میں پورا کیوں نہیں ہوا۔ 
انہوں نے مذکورہ منصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی بورڈ کی ازسر نو تشکیل کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں