اسلام آباد : ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان کی نو مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نو مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ، ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے عمران خان کو ضماعت کیلئے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ،ضمانت منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے ۔