توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو گرفتار کرکے پیش ہونے کا حکم

03:44 PM, 28 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : سیشن کورٹ  نےعمران خان کے توشہ خانہ  کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری جاری کردیئے ۔انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ۔ 

 سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف  توشہ خانہ  کیس  کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور امجد پرویز عدالت  جبکہ عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل جج سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی جانب سے  دائر فوجداری مقدمے میں  فیصلہ جاری کرتے ہوئےعمران خان کے توشہ خانہ  کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری جاری کردیئے ۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد  پی ٹی آئی کارکنوں نے گیٹ نمبر تین پر دھاوا  بول دیا ۔سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

مزیدخبریں