روزانہ 20منٹ ورزش خطرناک بیماریوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ،طبی ماہرین

روزانہ 20منٹ ورزش خطرناک بیماریوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ،طبی ماہرین

ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 منٹ  بھرپور ورزش ادھیڑ عمر اور بوڑھے  افراد  کو سنگین طبی مسائل سے بچنے میں مدد دیتی ہے ۔

  برطانیہ میں JAMA اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق  1 جون 2013 سے 23 دسمبر 2015 کے درمیان   42 سے 78 سال کی عمر کے تقریباً 82,000 شرکاء  کو   ایک ہفتے کے لیے  ایکسلرومیٹر نامی فٹنس ٹریکر پہنا یا گیا ۔ جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جسمانی طور پر فعال شرکاء کو ہسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ کم رہا ۔ 

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ کم از کم 20 منٹ   ورزش کرنے والے افراد میں آنت کے پولپس  کا خطرے   3.8 فیصد اور  ذیابیطس کا محض  23 فیصد تک ہوتا  ہے۔"یہ نتائج بتاتے ہیں کہ روزانہ 20 منٹ تک اعتدال سے بھرپور جسمانی سرگرمی میں اضافہ صحت کے بہت سے مسائل ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں