لاہور :پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے۔
لاہور میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا تھا کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، اس لیے سیکیورٹی ہٹا لی ہے۔ ان کے واپس لاہور آ نے پر سیکیورٹی دوبارہ دینے کے معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔
ہارس اینڈ کیٹل شو سے متعلق نگران زیراعلیٰ کا کہنا ےتھا اس پر بہت زیادہ اخراجات آرہے تھے اور کوئی اسپانسر نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے شو منعقد نہیں کیا جاسکا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کی کل تعداد کے بارے میں نہیں معلوم، لاہور میں گنجائش کم ہونے کے باعث گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔انہوں نےکہا اگرعمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی گئی ہے تو وہ ہمیں بتا دیں۔