پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس میں لاقانونیت، کارکنوں نے عدالت کے دروازے توڑ دیے، سیکورٹی اہلکار بے بس 

01:38 PM, 28 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس میں گھس آئے ۔ لاقانونیت کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے توڑ دیے۔   سیکورٹی اہلکار کارکنوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ 

نیونیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکن اور وکلاء جوڈیشل کمپلیکس کے اندر داخل ہوگئے۔ عمران خان کو کمرہ عدالت کے اندر لے جانے میں دشواری کا سامنا ہوا۔ 

پی ٹی آئی کارکن توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ کارکنوں کو لیڈ کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں