اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اسکولزآن ویلز کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ ایک بہت شاندار منصوبہ ہے، 8 بسوں پر مشتمل یہ منصوبہ بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا، بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،اسکولز آن ویلز منصوبہ دیہات تک بھی پھیلائیں گے جو کہ قومی خدمت کی ،موبائل اسکولز دیہات میں بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاموبائل اسکولز کا پروگرام دیہات میں تعلیم کا انقلاب لے کر آئےگا،سیکڑوں کی تعداد میں موبائل اسکول دوردرازعلاقوں میں پہنچانے چاہئیں،موبائل لائبریریزدوردرازکےبچوں کوتعلیم دینےکابہترین ذریعہ ثابت ہوگی ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پروگرام کو فوری لانچ کر نے اور تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی ۔