جاپانی جڑواں بہنوں کے قد میں زمین آسمان کا فرق

جاپانی جڑواں بہنوں کے قد میں زمین آسمان کا فرق

اوکایاما، جاپان  سے تعلق  رکھنے والی قد دو جڑواں بہنوں نے  قد میں غیر معمولی فرق  ہونے کی وجہ سے  گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر لیا ہے۔  یوشی اور مشی کیکوچی کے قد میں 75 سینٹی میٹر (2 فٹ 5.5 انچ) کا ہے۔

 عام طور پر جڑواں بچوں سے ایک جیسے نظر آنے والے افراد کی توقع کی جاتی ہے۔ لیکن  جاپان سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ بہنوں  کے چہرے کے خدوخال اور قد نے انھیں الگ کر دیا۔ یوشی  کا قد 162.5 سینٹی میٹر (5 فٹ 4 انچ)   اور مشی کا  87.5 سینٹی میٹر (2 فٹ 10.5 انچ)  ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ  کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر ایک  پوسٹ میں کہنا ہے کہ  "نیا ریکارڈ: زندہ برادرانہ جڑواں بچوں (خواتین) میں اونچائی کا سب سے بڑا فرق - یوشی اور مشی کیکوچی (جاپان) کے درمیان 75.0 سینٹی میٹر (2 فٹ 5.5 انچ) ان کے اختلافات کے باوجود، یوشی اور مشی بہنوں میں سب سے قریب رہے۔"

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، کیکوچی بہنیں  15 اکتوبر 1989 کو پیدا ہوئیں ۔ مشی کو پیدائشی طور پر  ریڑھ کی ہڈی کے ایپی فیزیل ڈیسپلاسیا نامی ایک بیماری ہے، جو ہڈیوں  کو  بڑھنے سے روکتا ہے .

 مشی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ  "میں نے 2012 میں سب سے چھوٹے آدمی کے بارے میں پڑھا تھا اور میں حیران رہ گئی  تھی ۔  وہ  آدمی   اپنے چھوٹے قد کو خوبی کے طور پر ظاہر کر رہا تھا، جب کہ میں اپنی حالت پر شرمندہ تھی۔"
 

مصنف کے بارے میں